بنٹوال، 9 / جون (ایس او نیوز) دیہی پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آئے المناک حادثے میں الیکٹرک شاک لگنے سے نوجوان کی موت واقع ہوگئی۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق محمد شفیع (28 سال) ایک چاقو لگی ہوئی فائبر کی لمبی چھڑی سے درختوں پر کٹنے کے لئے تیار سپاری نکال رہا تھا۔ اس دوران اس کا توازن بگڑ گیا اور اس کی چھڑی پر لگا ہوا چاقو پاس سے گزر رہی بجلی کے لو ٹینشن (ایل ٹی) کیبل سے چھو گئی جس کی وجہ سے شفیع کے جسم میں بجلی دوڑ گئی اور الیکٹرک شاک لگنے کی وجہ سے وہ موقع پر ہی فوت ہوگیا۔
بتایاجاتا ہےکہ شفیع ایک عرصے سے سپاری کی تجارت میں مصروف تھا۔ وہ سپاری کے باغ ٹھیکے پر لیتا تھا اور فصل تیار ہونے پر اسے اتار کر فروخت کیا کرتا تھا۔ امسال بھی اس نے بڑی مقدار میں سپاری کے باغات کا ٹھیکہ لیا تھا۔ اس نے حال ہی میں ہزاروں روپے قیمت والی ایک بہت ہی لمبی چھڑی سپاری اتارنے کے لئے خریدی تھی اور آج صبح مونورو گاوں میں موسیٰ ابّا کے باغ سے وہ سپاری اتارنے گیا تھا، جس کے دوران یہ واردات پیش آئی۔
ولیج اکاونٹنٹ سواتی، میسکام کے افسران اور بنٹوال دیہی پولیس اسٹیشن کے افسران نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا۔